عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر سابق حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاز کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا، گورنر نے آئین شکنی کی۔ صدر عارف علوی نے پارٹی چئیرمن کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مالم جبہ سکینڈل۔ نیب نے بڑا فیصلہ سنا دیا
ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے۔ قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔