سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت کے دفاتر میں اوقات کار تبدیل کردیے گئے۔
نئے اوقات کار کا اطلاق 2 مئی سے ہوگا جس کے تحت ہفتے میں 5 دن کھلنے والے دفاتر میں اوقات کارپیر سے جمعہ تک صبح 8 سےسہ پہر 4ب جےتک ہوں گے۔
پیرسے جمعرات تک دوپہر ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ جمعہ کو کھانےاور نماز کا وقفہ ساڑھے 12بجے سے 2 بجے تک ہوگا۔
اس کے علاوہ 6 دن کھلنے والے دفاترکے اوقات کارپیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے 3 بجےتک ہوں گے، کھانے اور نماز کا وقفہ ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔6 دن کھلنے والےدفاتر میں جمعہ کو اوقات کار صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجےتک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری۔عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
وفاقی حکومت کے دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:30 اپریل کو بینک کھلیں گے یا نہیں؟