پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں۔۔حکومت کا عوام کو ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے عوام ریلیف دینے کیلئے آئندہ ایک ماہ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی اوگرا کی سمری مسترد کردی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قرض حاصل کرنے کے عوض عمران خان کی سابق حکومت نے طے کی تھیں۔ مہنگائی سے ستائی اور نڈھال عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔عمران خان سمیت اہم شخصیات کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ