نیب کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو پہلا جھٹکا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی

Apr 28, 2022 | 17:18:PM
نیب، سابق خاتون اول، بشریٰ بی بی، فرح خان، انکوائری شروع،
کیپشن: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور فرح خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کیخلاف انکوائری شروع کردی ،فرحت شہزادی عرف فرح خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری شروع کی گئی ہے،فرح خان کیخلاف ڈی جی نیب کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔
فرح خان پر 847 ملین روپے کی رقم نامعلوم ذرائع سے حاصل کرنے کا الزام ہے،قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے کہاگیا ہے کہ فرح خان کے اکاﺅنٹ میں 85 کروڑ رقم پائی گئی جو ان کے ذرائع سے میچ نہیں کرتی ،نیب کا مزید کہناتھا کہ فرح خان کے اثاثوں میں 2018 کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا ،فرح خان اس دوران مسلسل غیر ملکی دورے کرتی رہی ہیں ،فرح خان 9 مرتبہ امریکا اور6 مرتبہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں۔۔حکومت کا عوام کو ریلیف