(نیوز ایجنسی)طلباءو طالبات اور سٹاف کو رعایتی قیمت پر الیکٹرک موٹرسائیکل کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور جولٹا الیکٹرک کے درمیان معاہدہ،امریکی قونصل جنرل لاہور کیتھلین گیبلسکو نے خصوصی شرکت کی۔
جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عثمان شیخ نے معاہدے پر دستخط کئے ،جبکہ اس موقع پراوزی گروپ کے بزنس ڈویلپمنٹ ہیڈ افتخار حسین بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل کے استعمال کے فروغ کے لئے طلباءکو مفت پارکنگ سمیت مختلف سہولیات فراہم کرینگے،پارکنگ میں الیکٹرک چارجرز کی تنصیب کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جی سی یونیورسٹی ماحولیات کے تحفظ کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں ،یونیورسٹی میں پلاسٹک بیگز پر مکمل بندی عائد ہے ،یونیورسٹی کی انرجی ضروریات کو بھی سولر پر منتقل کر رہے ہیں۔امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مجھے اس تاریخی تعلیمی ادارے کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی،ماحولیاتی تبدیلی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے اس معاہدہ سے پاکستان میں الیکٹرک موٹرسائیکل کے استعمال میں اضافہ ہو گا۔
جولٹا الیکٹرک کے سی ای اورعثمان شیخ نے کہا کہ موجودہ دور میں ای وی انڈسٹری کے قیام اور مستقبل قریب میں اس کی برآمد سے پاکستان کی معیشت پر نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وژن ”کلین گرین پاکستان“ کے تحت 2030 تک پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔افتخار حسین نے ماحول دوست الیکٹرک موٹرسائیکل کی افادیت پر روشنی ڈالی،جی سی یو پہلی درسگاہ ہے جو طلباءمیں الیکٹرک موٹرسائیکل کے استعمال کے لئے معاہدہ کر رہی ہے،پاکستانی کمپنی جولٹا الیکٹرک دنیا میں مختلف ممالک کو الیکٹرک موٹرسائیکل برآمد کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری موٹرسائیکل چائنیز موٹرسائیکل سے بہتر ہے ،ہم نے ایک سال تک بیٹری پر تحقیق کی تاکہ موٹرسائیکل بہتر مائلیج فراہم کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں۔وفاقی شرعی عدالت نے سود کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا
طلبا کیلئے خوشخبری۔۔ سفر آسان
جی سی کے طلبا اور طالبات کورعایتی قیمت پر الیکٹرک موٹر سائیکل دی جائے گی۔جولٹا کمپنی سے معاہدہ
Apr 28, 2022 | 18:16:PM