وزیراعظم اوردیگر کی سرکاری اخراجات پر عمرہ ادائیگی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور دیگر کی سرکاری اخراجات پر عمرہ ادائیگی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری اخراجات پر عمرہ ادائیگی کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا،وزیراعظم اور دیگر کی سرکاری اخراجات پر عمرہ ادائیگی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کابینہ کو عمرہ ادا کرنے لے گئے یا لے جارہے ہیں ؟ عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق خاتون اول کی دوست فرح خان کیخلاف نیب انکوائری شروع