میٹرک کے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبر سلپس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن فیصل آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2022 کے پرائیویٹ و ریگولر طلبا و طالبات کی رول نمبر سلپس جاری کر دیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے مطابق ریگولر طلباءو طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے وہ نکال کر اپنے ادارے کے طلباء و طالبات کو دیں گے جبکہ پرائیویٹ طلباءو طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فار مز پر دئیے گئے گھروں کے پتہ جات پر بذریعہ ڈاک رجسٹرڈ بھیجی گئی ہیں تاہم اگر کسی امیدوار کو 8مئی 2022ء تک اس کی رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ ٹھوس دستاویزی ثبوت کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ واقع جھنگ روڈ فیصل آباد کی انٹر برانچ سے بالمشافہ رابطہ کر یں۔
انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کی سہولت کے پیش نظر ان کی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سا ئٹ www.bisefsd.edu.pkپر بھی اپ لوڈ کر دی جائیں گی جہاں سے نکال کر بھی طلبا و طالبات شاملِ امتحان ہو سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق پہلے گروپ کا پیپر 8:30بجے صبح اور سیکنڈ گروپ کا 1:30بجے دوپہر شروع ہوگا جبکہ جمعتہ المبارک کے دن سیکنڈ گروپ کا پیپر 2:30بجے دوپہر شروع ہوگا تاہم طلباوطالبات کو پیپر شروع ہونے سے 30منٹ قبل سنٹر میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف ایکشن لے لیا