امپورٹڈ حکومت نامنظور قوم کی آواز ہے ، عمران خان 

Apr 28, 2022 | 19:55:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور پر تیار نہیں ، کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور قوم کی آواز ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت جماعتی ترجمانوں کااجلاس ہوا،اجلاس میں صحافیوں کے حق میں بھرپورآواز اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں ، بداعمالیوں کی سیاہی کو حکومت کے جبر سے اجالے میں بدلنا چاہتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور پر تیار نہیں ، ریاستی قوت کے بل پر سچ کی آواز دبانے والوں کو کامیابی حاصل نہیں ہو گی ، کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور قوم کی آواز ہے ۔
اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی موضوعات پر جاری بیانیے کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں ملک بھر میں آج منائی جانے والی شب دعا کی تیاریوںپر بھی مفصل بریفنگ دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر پاکستان کے خط کا جواب دے دیا

مزیدخبریں