(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئین شکن اقدامات پر سابق حکومت کی اہم شخصیات عمران خان ،صدر عارف علوی اور دیگر اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے اس کو مکمل اختیار ہے۔الزام ثابت ہو نے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ اگر انہیں دیوار سے لگایا گیا تو شدید ردعمل آئے گا۔ ہمیں جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنے زور سے ردعمل آئے گا، حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، یہ کمپنی نہیں چلے گی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وزرات قانون و انصاف اور وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایما پر آئین شکنی کی، دستور کوسبوتاژ کیا، پنجاب اسمبلی میں آئینی عمل کو سبوتاژ کیا، گورنر نے آئین شکنی کی۔ صدر عارف علوی نے پارٹی چیئر مین کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ریفرنس کے حوالے سے بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے، عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کر لئے گئے جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ریفرنس سے پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا جائے گا۔ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے۔ قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ خزانے کی تلاش۔۔لالچی باپ کابیٹی کے ساتھ ہولناک سلوک
آئین شکنی ۔۔عمران خان کو کون کون سی سزا ہوگی۔وزیر قانون نے بتا دیا
Apr 28, 2022 | 21:06:PM