(24نیوز)پیف پارٹنر سکولوں کو نئی داخلہ پالیسی کے تحت نئے داخلوں کی اجازت مل گئی،نئے داخلے یکم مئی سے 31جولائی تک کئے جاسکیں گے۔
نئی داخلہ پالیسی 2022-23کا سرکلر جاری کردیاگیا ہے جو پیف ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کردیا گیاہے۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے 38 پروگریس ریویو میٹنگ میں سرکلر کی تمام شقوں کا جائزہ لیا،پیف پارٹنرز کو سیکنڈ،تھرڈ کیمپس کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے،ایف اے ایس فیز 11سے منسلک پارٹنرز بھی نئے طالب علم داخل کر سکیں گے۔ایم ڈی پیف کا کہنا ہے کہ سرکلر کی تمام شقوں کو پیف پارٹنرز فرینڈلی بنایا گیا ہے،پیف پارٹنرز کی سہولت کیلئے نئی داخلہ پالیسی کا دورانیہ زیادہ رکھا گیا ہے،پیف پارٹنرز ب فارم اور دیگر دستاویزات بروقت مکمل کرکے نئے بچوں کو داخل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سینئر صحافیوں کی ملاقات۔۔عمران خان اہلیہ بشریٰ بی بی کا رونا رونے لگے
طلبا کیلئے خوشخبری۔۔پیف پارٹنر سکولوں کو بڑی اجازت مل گئی
نئے داخلے یکم مئی سے 31جولائی تک ہونگے۔پیف پارٹنرز کو سیکنڈ،تھرڈ کیمپس کھولنے کی بھی اجازت
Apr 28, 2022 | 22:35:PM