(24 نیوز)سندھ سرکار نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ،دو مئی سے پانچ مئی تک عام تعطیل ہوگی ،محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا.
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک عام تعطیل ہوگی ،اس دوران تمام سرکاری اورنیم سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے ،نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی کاﺅنسلز بھی بند رہے گی،تاہم کورونا وبا سے نمٹنے والے ادارے کام کرتے رہیں گے ۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر پر 2 مئی بروز پیر سے 5 مئی بروز جمعرات تک کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب تحقیقات پر فرح خان بھی بول پڑیں