انتخابات کے لئے فنڈز کا معاملہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو آج پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔