(24 نیوز)مری کے علاقے کوٹلی ستیاں میں تحریک انصاف کے رہنما راجہ احسان ستی کو قتل کر دیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق راجہ احسان ستی کی گاڑی پرگاؤں سانٹھ سرولہ کے قریب فائرنگ کی گئی، راجہ احسان ستی کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا،پی ٹی آئی رہنما زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ان کی نماز جنازہ آج آبائی گاؤں سانٹھ سرولا کوٹلی ستیاں میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ