(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے قوی امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا سلسلہ آج سے شروع ہو کر 5 مئی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج رات ہلکی بارش کے امکانات ہیں اور کل دوپہر سے شام تک موسلادھار بارش کے امکانات ہیں جس کے باعث سانگھڑ، مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں پولیس آپریشن 20 ویں روز میں داخل، 3 ڈاکو ہلاک
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سےمزید پیشن گوئی کی گئی کہ خیبرپختونخوا، گلگت، بلوچستان، کشمیر اور افغان سرحدی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی اس پیش گوئی کے پیش نظر وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمٰن نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی ہے۔