(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی،ویزاسینٹرکے قیام سے ویزے کیلئے شہریوں کو اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا،یو اے ای کا ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا گیا۔
ویزاسینٹرمیں عوام کی سہولت کیلئے 11کاونٹر قائم کر دیئے گئے،سندھ کے درخواست گزاروں کو ویزا کی سہولیات اب یو اے ای قونصلیٹ میں دستیاب ہوں گی۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے ایک ہزار درہم والے نئے کرنسی نوٹ کا اجراء کردیا ،نئے نوٹ بینکوں اور منی ایکسچینجر کے پاس دستیاب ہوں گے، سینٹرل بینک نے نئے نوٹ کا ڈیزائن امارات کی کامیابی کی کہانی کو اجاگر کرنے والے اندازمیں تیار کرایا ہے، ایک ہزار درہم والے نوٹ کے اوپر شیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی تصویر ہے جس میں وہ 1974ء کے دوران ناسا کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خلائی شٹل کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔ یہ خواب 2021ء کے دوران مریخ کی دریافت کے مشن کے ذریعے امارات نے پورا کیا۔