(امانت گشکوری) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔
الیکشن کمیشن کی 2 صفحات پر مشتمل پیشرفت رپورٹ میں فنڈز کی عدم فراہمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورخیبرپختونخواء اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے فنڈز نہیں ملے، الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ملنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
یہ بھی پڑھیے: انتخابات کے لئے فنڈز کا معاملہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کی تھی جس میں پنجاب اور خیبرپختونخواء کے الیکشن کے حوالے سے فنڈز ملنے یا نہ ملنے کے حوالے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 27 اپریل تک فنڈز منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے پنجاب اور خیبر پختونخواء میں الیکشنز کیلئے فنڈز دینے کی تحریک پھر مسترد کر دی۔