ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Apr 28, 2023 | 11:24:AM

(24نیوز)ڈالر کی قیمت 2025 میں مزید بڑھ جائے گی، نئی بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی، 2024 سے 2027 کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کمزور رہے گا۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی طرف سے پاکستان کی کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ میں سیاسی عدم استحکام، معاشی کمزوریاں اور سیکیورٹی کو پاکستان کا بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے، مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ بڑھنے سے موجودہ حکومت اپنی مقبولیت کھوچکی ہے، پاکستان میں عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، موجودہ حکومت کا اپنی مدت پوری کرنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ڈالر 2023 میں 291 روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ 2025 میں امریکی ڈالر کی قدر 302 تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے،پاکستان میں شرح سود بھی مزید 2 فیصد بڑھ کر 23 فیصد تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے نیا آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیںمتحدہ عرب امارات جانے والوں کیلئے خوشخبری

مزیدخبریں