انتخابات،سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی

Apr 28, 2023 | 12:18:PM
انتخابات،سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے 21 ارب کے فنڈزکے معاملے پر وزارت خزانہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزارت خزانہ کو نوٹس بھجوادیا ہے ۔ عدالت نے بذریعہ خصوصی میسنجر نوٹس وزارت خزانہ کو بھجوایا۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک وزارت خزانہ کی رپورٹ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نہیں پہنچی ۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔