(ویب ڈیسک)لاہور میں پنجاب پولیس کے پبلک ریلیشن افیسر ( پی آر او) نایاب حیدر کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق نایاب حیدر کو تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کیا جبکہ مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں،مقدمہ سرکاری افسرکی مدعیت میں مختلف سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ،واقعے میں ملوث باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی