عمران خان الیکشن کا ڈونگ رچا کرمقدمات سے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں: کیپٹن (ر )صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر )صفدر نے کہا کہ آئین ضیاء الحق نے توڑا یا مشرف نے دو بار توڑا گیا،اس کے بعد آئین کو پانامہ کے فیصلے میں دھچکا لگا تھا، آئین کو دو ہزار اٹھارہ میں فیض حمید کی قیادت میں دھچکا لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر )صفدر نے کہا کہ وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لے کر پیغام دیا کہ آج بھی پارلمینٹ کا اعتماد انہیں حاصل ہے،الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں،آج عوام کو الیکشن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے عوام کو مسئلہ مہنگائی سے ہے ،چیزیں سستی ہونی چاہیے جو کہ حکومت کوشش کر رہی ہے،اگر الیکشن مسائل کا حل ہے تو الیکشن ہونے چاہئیں ،عمران خان اس لئے الیکشن کا ڈونگ رچا رہےہیں کیونکہ وہ مقدمات سے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر،اہم شخصیت بیٹے سمیت گرفتار
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے دو ہزار تیرہ کی طرح الیکشن ہار کے پھر پنکچر کا شور مچانا ہے اُن کو ہی بار بار پنکچر لگتے ہیں،سیاسی لوگوں میں مذاکرات ہوتے رہنے چاہیں،مہنگائی کا ذمہ دار وہ شخص ہے جس نے نواز شریف کو پانامہ میں گھر بھیجا،ثاقب نثار اور جنرل باجوہ یہ دونوں قوم کے مجرم ہیں ان کی وجہ سے مہنگائی ہوئی ۔