جیا خان خودکشی کیس کا 10 سال بعد فیصلہ، سورج پنچولی بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ممبئی کی عدالت نے 2013 میں خودکشی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ جیا خان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کے بوائے فرینڈ اور اداکار سورج پنچولی کو بری کردیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے جیا خان کے بوائے فرینڈ اداکار سورج پنچولی کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر اکسانے کے معاملے پر اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کردیا۔
بھارت کی خصوصی عدالت میں ایک دہائی پرانے کیس کا فیصلہ آج سنایا گیا تو اس وقت اداکار سورج پنچولی بھی عدالت میں موجود تھے۔
ضرور پڑھیں :پاکستانی فلم "دادل" کو سینما گھروں نے عید کے2 روز بعد ہی اتار دیا
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدم شواہد کی بنا پر سورج پنچولی کو جیا خان کیس میں قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے لہذا عدالت انہیں بری کرتی ہے۔
خیال رہے کہ اس کیس میں 2018 میں سورج پنچولی پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2013 کو خودکشی کی تھی، وہ جوہو میں اپنی رہائشگاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی تھیں۔