ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج

Apr 28, 2023 | 14:18:PM
 ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کا اختیار ختم کرنے کی درخواست خارج کردی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا،عدالت کے فیصلہ کے مطابق بظاہر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاونٹ کھولنے پر کوئی پابندی نہیں،اسٹیٹ بنک اکاؤنٹس کا معاملہ ریگولیٹ کرنے کیلئے موجود ہے۔

ضرور پڑھیں :بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی 3 مئی تک کی عبوری ضمانت منظور

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اکاونٹ کھولنے میں قانون کی خلاف ورزی ہوتی تو اسٹیٹ بنک معاملہ اٹھا سکتا تھا۔