(24 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کہ بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے دفاع ملک احمد خان نے اجلاس میں ویڈیو لنک پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی ملک احمد خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جگہ اجلاس میں شرکت کی، پاکستان کی اجلاس میں شرکت شنگھائی تعاون تنظیم چارٹر کی توثیق کے عزم کا اظہار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے گوادر کو کاشغر سے ملانے والا ریلوے ٹریک منصونہ پیش کر دیا
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی شرکت، علاقائی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی تجدید ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصروفیت کی وجہ سے تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں شرکت نہیں کی۔