(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے ہے،10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 1984 ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی