(24 نیوز)ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا، مذاکرات کا اگلا اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے ہو گا، دونوں طرف سے تجاویز اپنی اپنی قیادت کے سامنے رکھی جائیں گی۔
مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے ،منگل کو فائنل راو¿نڈ ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ دونوں طرف سے پراگرس ہوگی ،دونوں اطراف سے پروپوزل دیئے گئے ہیں ، کافی چیزوں پر اتفاق ہے۔
قبل ازیں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوا،دونوں گروپوں میں مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے،مذاکرات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ اور دیگر معاملات پر تجاویز پیش کی گئیں ،حکومتی وفد کی جانب سے بھی مذاکرات میں ایک ساتھ الیکشن اور موجودہ صورتحال سامنے رکھی گئی ،بیٹھک میں مذاکرات کے حوالے سے بیانات پر بھی مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں شریک دونوں وفود نے اپنی قیادت سے رابطہ کیا،پی ٹی آئی کا وفد اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں موجود تھا جبکہ حکومتی وفد لیڈر آف دی ہاؤس کے دفتر میں موجود تھا،ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کا وزیراعظم سے بھی رابطہ ہوا اورپی ٹی آئی کے موقف سے آگاہ کیا گیا ۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کا کہناہے کہ عمران خان سے رابطہ ہوا ہے،عمران خان چاہتے ہیں مذاکرات کامیاب ہوں،مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں اس لئے بیٹھے ہیں،ان کاکہناتھا کہ اپنے مطالبات تحریری طور پر بھی دے دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟