شہروز سبزواری کا مہنگائی سے متعلق انوکھا بیان، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکار شہروز سبزواری کا مہنگائی کو اسلامی ٹچ دینا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
اداکار شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔ یہ خیالات سوشل میڈیا صارفین کو خاصے ناگوار گزرے، صارفین نے شہروز سبزواری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول اور والدین کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی۔ میزبان نے شہروز سے سے مہنگائی سے متعلق رائے معلوم کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
تاہم شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔
اداکار نے اپنی بات پر ہونے والی ممکنہ تنقید پر پیشگی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی، آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود ہونی چاہیے۔
شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب ہی کو یہ چیزواضح ہے کہ اللہ پاک کے رحم سے اور حضور پاک ﷺ کےصدقے ملتا ہے اس یقین پر جو ملتا ہے اس میں شکر ادا کرتے ہیں پھر چاہے مہنگائی ہویا پھر نہ ہو حضور پاک ﷺ کے صدقے ملتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے شہروز سبزواری کو ان خیالات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے اداکار کا وڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے مہنگائی کو اسلامی ٹچ قرار دیدیا۔
سینئر صحافی عباس ناصر نے لکھاکہ”ماشااللہ! پیٹ بھرا ہو تو آدمی شکر ہی ادا کریگا، جن لاکھوں کے خالی ہیں، ان سے پوچھے کوئی، ہمارے ٹی وی پر کیسے بے قوفوں کو دکھایا جا رہا ہے“۔
Mashallah, pet bharra ho to shukar hee ada karega aadmi. Jin laakhon ke khali hein unse poochhay koyee. What absolute idiots being showcased on our TV.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) April 26, 2023
ایک صارف نے طنزیہ تبصرے میں لکھاکہ” شکر الحمدللہ! کہ پٹرول کی قیمت آج صرف 283 روپے ہے اور سیب صرف 119 ، کیلے 67 روپے اور ٹماٹر صرف 63 روپے، الحمدللہ“۔