حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Apr 28, 2023 | 20:37:PM

(ویب ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات کے حوالے سے ہونیوالے دوسرے دورکے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد نے ستمبر میں الیکشن کرانے کا عندیہ دیدیا،پی ٹی آئی نے ستمبر میں الیکشن کو مسترد کردیا ،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کا موقف ہے کہ معاشی حالات فوری الیکشن کی اجازت نہیں دیتے ، ضروری ہے کہ بجٹ موجودہ اسمبلیوں سے پاس کرایا جائے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے اجلاس میں آئی ایم ایف معاہدے کا تذکرہ بھی کیا،تحریک انصاف نے بجٹ پیش کرکے جولائی میں انتخابات کرانے کی تجویز دی ،پی ٹی آئی اور حکومتی اتحاد نے اپنے قائدین سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا، ذرائع کاکہناتھا کہ لچک دکھانے پر اگست میں انتخابات کرانے پر اتفاق ہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نگران مشیر صحت عہدے سے مستعفی

مزیدخبریں