ایک ساتھ 3 چھٹیاں,سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مزدوروں کے عالمی دن پر تعطیل کے باعث رواں ویک اینڈ پر وفاقی سرکاری ملازمین 3 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو ںگے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی بروز سوموار کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، سرکاری دفاتر اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
#SBP will remain closed on May 1, 2023 on the occasion of #LabourDay. pic.twitter.com/ug9vsFgikb
— SBP (@StateBank_Pak) April 27, 2023
ادھر سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق پیر یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بینکوں اور مالیاتی اداروں میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
واضح رہے کہ وفاقی اداروں کے ملازمین کی ہفتہ اور اتوار دو دن چھٹی ہوتی ہے ، یوم مزدور یکم مئی بروز پیر کوآنے کی وجہ سے وفاقی سرکاری ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران مشیر صحت عہدے سے مستعفی