(24 نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی استنبول سے اسلام آباد کی پرواز میں سوار مسافر کی سنگین غلطی سامنے آگئی۔ ٹوائلٹ کے کموڈ میں پیمپر اور ٹیشو ڈالنے سے پرواز میں ٹوائلٹ چوک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوائلٹ کا نکاسی کا پانی طیارے میں پھیل گیا۔ 25 اپریل کو استنبول سے اسلام آباد آنے والے طیارہ کا واش روم لیک کر گیا تھا، واش روم لیکیج کے باعث طیارے میں گندا پانی پھیل گیا تھا، جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیں ہیں، مسافر کی جانب سے بچے کا پیمپر طیارے کے واش کموڈ میں پھینکنے سے لائن چوک ہوئی، اس سے طیارے میں واش روم کی لائن مکمل چوک ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایئرلائن انتظامیہ اس پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے، مسافروں کی ہدایت کے لیے طیارے کے واش رومز پر ٹوائلٹ میں پیمپرز ٹشو نہ پھینکنے کی سخت ہدایات درج ہوتی ہیں، اس کے باوجود کچھ مسافر یہ غلطی کر کے دیگر مسافروں اور ایئرلائن عملے کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔