ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میرمرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور بھٹو خاندان کی جانب سے مجھے یہ خوشخبری سناتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، میری بہن فاطمہ اور گراہم(جبران) کی شادی کل ہمارے گھر 70 کلفٹن میں ایک سادہ تقریب میں ہوئی،تقریب میں فاطمہ کے چاہنے والوں نے ہمارے دادا کی لائبریری میں شرکت کی، یہ جگہ میری پیاری بہن کے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔
The ceremony was attended by Fatima’s loved ones in our grandfather’s library, a place that means a lot to my dear sister. Due to the difficult circumstances felt by our fellow countrymen and women, we all felt it would be inappropriate to celebrate lavishly.
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے لوگوں کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے ان کی وجہ سے ہم نے محسوس کیا کہ پرتعیش انداز میں شادی کا جشن منانا مناسب نہیں ہوگا، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپیل کی کہ فاطمہ اور گراہم کو دعاو¿ں میں یاد رکھا جائے۔گراہم نے اپنا نام تبدیل کرکے جبران رکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 3 چھٹیاں,سرکاری ملازمین کی موجیں ہو گئیں