(24 نیوز)پشاور تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پشاور جیل میں پابند سلاسل7 طالبات سمیت نویں اور دسویں جماعت کے 135 طلبا و طالبات بھی امتحان دیں گے جن کیلئے بورڈ کی جانب سے جیل ہی میں کمرہ امتحان مختص کیاگیا ہے۔
پشاور جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پشاور جیل میں پابند سلاسل 7 طالبات سمیت نویں اور دسویں جماعت کے 135 طلبا و طالبات بھی امتحان دیں گے جن میں نویں جماعت کے قیدی طلبا کی تعداد 93 ہے جس میں 3 طالبات شامل ہیں اس طرح میٹرک کا امتحان دینے والے قیدی طلبا کی تعداد 42 ہے جس میں 4 طالبات بھی شامل ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ ہر سال پشاور جیل میں قید طلبا و طالبات کے امتحانات کے انعقاد کے لیے جیل حکام سے قریبی رابطہ رکھتا ہے ۔ جیل میں نویں اور دسویں کے امتحانات میں 7 طالبات کے لیے الگ کمرہ جبکہ 126طلبا کے لیے ایک ہال کا بندوبست کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپورآزادکشمیر میں 14 سالہ بچی کے معدے کا کامیاب آپریشن، بالوں کا گچھا برآمد