پولیس کا پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ،11 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی کے گھر سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار افراد گھر کے ملازمین ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن پنجاب نے کرپشن کے مقدمے میں گرفتاری کیلئے چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پرکارروائی کی ، جہاں پولیس کو مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا، پنجاب پولیس گیٹ توڑ کر گھر میں داخل ہوگئی،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی بھی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
Updated
— 24 News HD (@24NewsHD) April 28, 2023
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ
پولیس کی بھاری نفری نے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا
رہائش گاہ کی جانب آنے والے راستے بند کر دیئے گئے
غیر متعلقہ افراد، گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے
پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن… pic.twitter.com/Co8XPdhYwt
پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی رہائش گاہ کی جانب آنے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ غیر متعلقہ افراد اور گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔ پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن گوجرانولہ سرکل کے مقدمہ نمبر 6/23 میں ممکنہ طور پر گرفتار کیا جائے گا۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ عامر سعید راں کا کہنا ہے کہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے 6 مئی تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، اینٹی کرپشن کی ٹیم اور پولیس عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا چاہتے ہیں۔