بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔
پال اسٹرلنگ نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے جب کہ بابراعظم نے آج نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی107 ویں اننگز میں پانچواں چوکا لگا کر اسٹرلنگ کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہ اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 108 اننگز میں سب سے زیادہ 409 چوکوں کے ساتھ پہلے ، آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 407 چوکوں کے ساتھ دوسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی اور روہت شرما 361 اور 359 چوکوں کے ساتھ تیسرے اور چوتھے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 320 چوکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پع موجود ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقل کوچز کی تعیناتی، اہم نام سامنے آگئے