(رانا فاران یامین) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد پر گھر کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، حملہ آور نے سب انسپکٹر کو 4 گولیاں مار کر فرار ہوگئے.فائر ارشد نامی پولیس اے ایس آئی کی گردن، پیٹ اور دل میں لگے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ارشد باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔ لاش یکی گیٹ ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
شہید سب انسپکٹر ارشد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ شہید سب انسپکٹر کی نماز جنازہ سہ پہر3 بجے پولیس لائنز میں ادا کی جائیگی۔ پولیس نے شہید سب انسپکٹر کے بیٹے احد کی مدعیت میں مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
واردات کی سی سی ٹی وی کے باوجود حملہ آور کا سراغ اب تک نہ مل سکا ہے۔