امریکا میں خوفناک سمندری طوفان،ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوفناک سمندری طوفان نے امریکا میں تباہی مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان نے بہت نقصان پہنچایا جس میں ایک ایسی عمارت کی تباہی بھی شامل ہے جس میں درجنوں افراد مقیم تھے۔
سمندری طوفان نے امریکہ میں دو ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو سختی سے متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
اس کے علاوہ خطرناک طوفان سے اور سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے اوماہا اور نیبراسکا میں ایسے بہت سے مکانات اڑ کر دور جاگرے۔
JUST IN: Massive half-mile wide tornado reported in several counties in Nebraska, knocking over a semi-truck.
— Collin Rugg (@CollinRugg) April 26, 2024
Western Omaha residents are being told to seek shelter now as the tornado is moving towards Elkhorn.
Multiple toronados have been reported in the Lincoln area with… pic.twitter.com/2ZmrgBKAqW
ریاست نیبراسکا میں ایک ٹرک ڈرائیور نے قریب پہنچ کر ایک بہت بڑے سمندری طوفان کا ہولناک منظر کیمرے میں ریکارڈ کرلیا،یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کسی فلمی سین کی طرح لگتا ہے۔
صوبہ لنکاسٹر نیبراسکا میں سمندری طوفان ایک صنعتی عمارت سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی، اس میں 70 افراد موجود تھے جس میں متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید
جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویرسے پتہ چلتا ہے کہ اوماہا کے شمال مشرق میں تقریباً 30میل (48.3 کلومیٹر) میں چھوٹے شہر مینٹن کو نقصان پہنچا ہے۔
Omaha Nebraska today pic.twitter.com/cLnP1qQMRi
— Dr. EMS, MD (@Docsocksomaha) April 26, 2024
یہ قابل ذکر ہے کہ قومی موسمیاتی اتھارٹی نے آج ہفتے کو آوہائیو ، کانزاس ، میزوری ، اکلاہوما اور ٹیکساس ریاستوں کے کچھ حصوں میں سمندری طوفان سے انتباہ جاری کیا ہے۔