مریم نواز 12 سے 16 گھنٹے کام کرتی ہیں, وزیر اطلاعات

Apr 28, 2024 | 11:56:AM
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ  مریم نواز 12 سے 16 گھنٹے کام کرتی ہیں .
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ  مریم نواز 12 سے 16 گھنٹے کام کرتی ہیں .

اُن کا کہنا ہے کہ   وزیراعلی پنجاب کی ایک اہک دن میں 6 سے 8 میٹنگز ہوتی ہیں۔میں اکثر سوچتی ہوں کہ ان کی کون سی خبر پہلے  اور کون سی خبر بعد میں بھیجوں۔

 اس وقت ملک میں مختلف گورنمنٹس ہیں جس سے ایک کمپیٹیشن ڈیولپ ہوتا ہے۔ پورے پاکستان میں صرف پنجاب کی حکومت آپ کو کام کرتی نظر آئے گی۔مریم نواز کی حکومت کا کوئی بھی پراجیکٹ فائل میں نہیں ہے۔ رمضان نگہبان پیکج ایک بہت بہترین پیکج گیا ہے۔ مریم نواز دستک پروگرام بھی لے کر  آ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود : عظمیٰ بخاری

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب میں میڈیا کیلئے ایک نیا فیز لا رہے ہیں۔ میڈیا ٹاؤن فیز ٹو اسلام آباد میں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے کبھی کوئی خبر روکنے کے لیے نہیں کہوں گی۔