پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں,مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ہر ورکر کی صحت اور حفاظت کیلئے پرعزم ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی جگہ پر حفاظت اور صحت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آکوپیشنل سیفٹی ڈے منانےکا مقصد ورکرز کا ورک پلیس پر تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ کارکن کی حفاظت سب سے پہلے ہے ،ہر روز بحفاظت گھر واپسی یقینی بنائیں گے، حکومت پنجاب ،نجی اداروں کے اشتراک سے آکوپیشنل سیفٹی مہم شروع کر چکی ہے ۔
مزید پڑھیں: پولیس مقابلہ ، فائرنگ کرنے والا ملزم خود ہلاک
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیفٹی ایکٹ اور ٹریننگ کرکےحادثات کو روک سکتے ہیں، مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے۔
مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ لیبر قوانین میں ترمیم لا رہے ہیں، ملازمین کی صحت اور حفاظت کی پروا نہ کرنے والی کمپنی کو جرمانہ ہو گا، آکوپیشنل سیفٹی حکومت کی ذمہ داری ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ورکرز کے سیفٹی گیئر پر توجہ دیں، ملازمین کی حفاظت ہر ادارے کی ذمہ داری بھی ہے۔