حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
شوگر ملز مالکان چینی برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے، حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کرا سکے،حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگی ہے، جونہی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے،چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کر دیا ۔