بھارتی اداکارہ کا  پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا الزام

Apr 28, 2024 | 14:44:PM

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ کرشنا مکھر جی نے  ٹیلی ویژن سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام عائد کردیا۔

  سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں انتہائی برے وقت سے گزر رہی ہوں اور گزشتہ ڈیڑھ برس سے مشکلات کا شکار ہوں۔ اداکار نے بتایا کہ میں افسردہ اور پریشان تھی، میرا دل روتا تھا جب میں خود کو اکیلا محسوس کرتی تھی اور یہ سب کچھ تب شروع ہوا جب میں نے اپنا آخری شو ’شبھ شگن‘ کرنا شروع کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شو کرنا میرا زندگی کا بدترین فیصلہ تھا، میں یہ شو کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میں نے دوسروں کا سنا اور شو کرنے پر آمادہ ہوئی۔ کرشنا مکھرجی نے انکشاف کیا کہ پروڈکشن ہاؤس اور پروڈیوسر کندن سنگھ نے مجھے متعدد مرتبہ ہراساں کیا۔

مزید پڑھیں:  عراقی  ٹک ٹاکرگھر کے باہر فائرنگ سے قتل ، ویڈیو وائرل

اداکارہ کا پروڈیوسر  پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جب سیٹ پر ان کی طبیعت بہتر نہیں تھی اور وہ شوٹ کرنے سے ہچکچا رہی تھیں تو اس وقت پروڈیوسر نے انہیں میک اپ روم میں بند کر دیا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پروڈکشن ہاؤس نے مجھے پورا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا اور اس نے مجھے بڑی رقم کی ادائیگی کرنی ہے

مزیدخبریں