(میاں مظہر) حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ن افضل حسین تارڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔
تفصیلا ت کے مطابق لیگی رہنما کی نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ ،بیورو کریٹ بابر حیات تارڑ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،مرحوم کو کولو تار ڑ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،واضح رہے کہ مرحوم سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بھی رہے اور حافظ آباد سے 2 بار قومی اسمبلی کیلئے منتخب ہوئے ۔
مزید پڑھیں: پاک ایران روابط تعلقات میں کیوں نہیں ڈھلتے ؟