(ویب ڈیسک) ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے بعد ملنے والی طلائی جیبی گھڑی 40 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 1912 میں ڈوبنے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک پر سوار اس عہد کے امیر ترین شخص کی لاش سے ملنے والی طلائی جیبی گھڑی ریکارڈ قیمت پر نیلام ہوئی ہے۔ جان جیکب آسٹر کی لاش سے اس طلائی گھڑی کو دریافت کیا گیا تھا۔ جان جیکب اپنی نئی اہلیہ کے ساتھ ٹائی ٹینک پر سفر کر رہے تھے جب یہ بحری جہاز ڈوب گیا۔
یہ طلائی گھڑی 12 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (40 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئی۔ اس گھڑی نے ٹائی ٹینک سے ملنے والی اشیا میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے ریکارڈ بنایا ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک وائلن کے پاس تھا جو 2013 میں 11 لاکھ پاؤنڈز میں فروخت ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: حافظ آباد: ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کے والد انتقال کرگئے
اس گھڑی کو امریکا کی ایک کمپنی نے نیلام کیا۔ کمپنی کے مطابق 12 لاکھ پاؤنڈز میں تمام ٹیکسز اور فیسیں بھی شامل ہیں۔ نیلامی کے دوران ٹائی ٹینک سے ملنے والا ایک وائلن کیس بھی 3 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈز میں فروخت کیا گیا تھا۔
کمپنی کے مطابق کہ ٹائی ٹینک کے نوادرات کی اتنی قیمت میں فروخت حیران کن ہے۔
یاد رہے کہ یہ جہاز اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔