حب ریلی کراس کو نیا چیمپین مل گیا 

Apr 28, 2024 | 19:43:PM

This browser does not support the video element.

(حسن رند)حب ریلی کراس کو  نیا چیمپئن مل گیا ، 2024 ریس کا سہرا ’جیئند ہوت ‘نے اپنے سر سج لیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں ’جیئند ہوت ‘نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، جیئند ہوت نے 34 منٹ 18 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا،تیمور خواجہ نے 34 منٹ 45 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ،صاحبزادہ سلطان نے 35 منٹ 56 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے ،نادر مگسی گاڑی خراب ہونے کے باعث ریس مکمل نہ کرسکے۔

45 ریسر نے حب ریلی کراس میں حصہ لیا ،جس میں 50 کلو میٹر سے زائد کا ٹریک بنایا گیا تھا ،ٹریک میں 8 خطرناک ٹرننگ پوائنٹ جبکہ 90 کے قریب موڑ تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مغوی سیشن جج کی گاڑی برآمد ، کس حال میں اور کس جگہ سے ملی ؟ جانیے

مزیدخبریں