(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی، وزیراعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پرامیر کویت کے تہنیتی خط پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو امیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جا سکے جو کہ دونوں ممالک کے عوام کے بہترین مفاد میں ہو گا۔
پاکستان اور کویت نے نومبر 2023 میں تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کیلئے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے تھے،ملاقات میںدوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ کے بحران کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کویت کے امیر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی