ویکسین نہ لگوانے والوں کیساتھ سختی کرنا پڑے گی: تیمور سلیم جھگڑا

Aug 28, 2021 | 12:06:PM
ویکسین نہ لگوانے والوں کیساتھ سختی کرنا پڑے گی: تیمور سلیم جھگڑا
کیپشن: وزیر صحت خیبرپختونخوا   تیمور سلیم جھگڑا ن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر صحت خیبرپختونخوا   تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ عوام میں اب بھی کورونا ویکسین کے حوالے سے ابہام ہے، خیبرپختونخوا میں 30 فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی، صوبےمیں روزانہ 2 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔جو لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ان کے ساتھ سختی کرنا پڑے گی۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جگھڑا نے معاون خصوصی کامران بنگش کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی لہر ڈیلٹا ویرنٹ کی لہر ہے، 15 لاکھ لوگوں کو دوسری ڈوز دی جاچکی ہیں، بزرگ، 39 سال سے کم اور خواتین پر ہمارا فوکس ہے، جو لوگ ویکسین نہیں لگوا رہے ان کی سم بلاک کرینگے، اگر ضرورت پڑی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی روک سکتے ہیں، انڈور اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ آوٹ ڈور پر 300 لوگوں کی اجازت ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی کا مران بنگش کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رہینگے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بہت جلد کابینہ کا اجلاس ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر