شناخت پریڈ ۔ٹک ٹاکر عائشہ کا جیل جانے سے انکار۔اہم بات سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکرخاتون عائشہ سے بدتمیزی کاکیس، ٹاک ٹاکرعائشہ نے شناخت پریڈ کیلئے جیل جانے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث جیل جانے سے انکار کیا۔144گرفتارملزموں کی کیمپ جیل میں آج شناخت پریڈ تھی۔
دوسری جانب گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں عائشہ اکرم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی، رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی۔ مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم رش بڑھنے پر جا سکتی تھی لیکن اس نے وہی رہنے کو ترجیح دی۔ اس واقعہ سے دنیا بھر میں کی بدنامی ہوئی۔ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 افراد کا خاتون کو رکشہ سے اتار کر تشدد۔۔ کپڑے پھاڑ دیئے