شہری سرکاری املاک اور اسلحہ فوری جمع کروائیں:ترجمان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغان طالبان نے شہریوں کو سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ متعلقہ اداروں کو جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری سرکاری املاک، گاڑیاں اور اسلحہ ایک ہفتے میں جمع کروا دیں۔شہری سرکاری اشیاء ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ محکموں میں جمع کروا دیں تاکہ وہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔ضروری ہے کہ شہری ہدایات پر عمل کریں۔
۱/۲ اطلاعیۀ ارگان های امنیتی امارت اسلامی:
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) August 27, 2021
در شهر کابل به تمام کسانی که وسائط، اسلحه، مهمات و دیگر اجناس دولتی را باخود دارند، اطلاع داده میشود، که اشیای مذکوره را در مدت یک هفته به رضایت خود به ارگان های مربوطه امارت اسلامی بسپارند.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان نے دارالحکومت کابل میں شہریوں کو اسلحہ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے شہریوں نے اپنی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھا ہوا تھا لیکن اب انہیں حفاظت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم ان کی حفاظت کے لئے موجود ہیں۔ ہم جانتے ہیں شہریوں کے جان ومال کا تخفظ کس طرح کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا صوبہ ننگرہار میں ڈرون حملہ۔ کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک