120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 120 سالہ خاتون نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوا کر تاریخ رقم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھولی دیوی نے ثابت کیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے کیونکہ اس نے ایک ایسے دن کووڈ 19 ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی جب ہندوستان میں ایک ہی دن ایک کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ بھارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جمعہ کو ڈھولی دیوی کی اپنے گھر میں کورونا ویکسین لگوانے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
خیال رہے ہندوستان نے جمعہ کو ایک دن میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سنگ میل عبور کیا،بھارت کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو 1،00،64،032 افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے بعد بھارت میں لگنے والی ویکسین کی تعداد 62 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی