امریکا نے افغانستان سے غیر ملکیوں کو کراچی منتقل کرنیکا فیصلہ بدل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان سے انخلا، سکیورٹی وجوہات پر امریکا نے غیرملکیوں کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ بدل دیا۔ کم سے کم وقت کیلئے صرف اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان سے منتقل کئے جانے والے افغان باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کو اب صرف اسلام آباد لایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف امریکا نے افغانستان سے نکالے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی کافی کمی کر دی ہے اور افغان ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے لئے لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو فی الحال اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ٹرانزٹ مسافروں کی منتقلی کے منصوبے میں تبدیلی سے سندھ حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد آنے والے ٹرانزٹ مسافروں کو چند گھنٹوں میں ہی ائیرپورٹ سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دیا جائے گا، صرف انتہائی ضرورت پر ہی ٹرانزٹ مسافروں کو اسلام آباد کے ہوٹلز میں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری سرکاری املاک اور اسلحہ فوری جمع کروائیں:ترجمان طالبان