شادی کے لباس میں دلہا دلہن نے پش اپس لگا کر حیران کر دیا

Aug 28, 2021 | 16:30:PM
شادی کے لباس میں دلہا دلہن نے پش اپس لگا کر حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہا دلہن کی انو کھی خواہش ، شادی کے لباس میں دلہا اور دلہن نے پش اپس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تیار ہو کر جہاں لڑکی میک اپ اور عروسی لباس میں زیادہ چلنے پھرنے سے پرہیز کرتی ہے وہیں دلہا بھی اس بات کا خاص خیال رکھتا ہے کہ اس کا لباس خراب نہ ہو جائے،تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو  نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

 وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور  دلہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 'وِٹی ویڈنگ' نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی دلہن کے پش اپس لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
 یہ بھی پڑھیں:    آئندہ چار دن امریکیوں کیلئےانتہائی کشیدہ اور خطرناک ہونگے