بھارتی اداکار منشیات کیس میں گرفتار ، حیران کن انکشافات

Aug 28, 2021 | 16:40:PM
بھارتی اداکار منشیات کیس میں گرفتار ، حیران کن انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹی وی اداکار کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے منشیات کے کیس میں گرفتار کر لیا گیاہے، 30 روز کیلئے بیورو کے حوالے کر دیاہے ۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ممبئی لوکھنڈوالا میں اداکار گورو دکشت کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران منشیات ملنے کے بعد اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کر لیا ہے ۔انہیں اعجاز خان سے جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیاہے ۔

اعجاز خان کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد این سی بی نے گورو ڈکشت کے گھر سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چرس اور نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی تھیں تاہم جب گورو اور ان کے دوست نے پولیس کو آتے ہوئے دیکھا تو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

اس وقت سے پولیس نے اداکار کی تلاش جاری رکھی ہوئی تھی ، گرفتاری کے بعد انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 30 اگست تک تحقیقات کیلئے ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    شادی کے لباس میں دلہا دلہن نے پش اپس لگا کر حیران کر دیا